حکومت کی بینظیر قتل کیس کی رپورٹ پراقوام متحدہ کو تنقیدی خط، عالمی ادارہ اپنے جوابی خط میں سخت ردعمل کا اظہار نہ کردے۔

ڈیلی دی نیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عبداللہ حسین ہارون کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔ پاکستانی نمائندے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کریں گے کہ پاکستانی خط کا جواب زیادہ سخت نہ ہو بلکہ یہ معقول ہونا چاہیے ۔ پاکستان نے بان کی مون کے نام لکھے جانے والے خط میں بینظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستانی اعتراضات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں ۔ وہ تحقیقاتی کمشن کی رپورٹ کو مستند جبکہ پاکستانی اعتراضات کو بے بنیاد قراردیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن