جناح ہسپتال کی نرسنگ سٹاف نے اس واقعہ کے خلاف دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھرڈ ائیر کی طالبہ میگلین اشرف کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ پاکستان نرسنگ فیڈریشن کے صدراعجازسولنگی کا کہنا تھا کہ جب تک واقعہ میں ملوث ڈاکٹرکو سزانہیں دی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ صرف ملزم کی گرفتاری کافی نہیں بلکہ اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اورچیف جسٹس اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ چھلانگ لگانے والی نرس کے ساتھ ایک ڈاکٹر نے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد آج ہسپتال میں ٹوکن ہڑتال کی گئی ہے جبکہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔