چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث مزید  سینتیس افراد ہلاک اورچالیس لاپتہ ہو گئے

طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں فوجیان ، جیانگ اور ہنان سمیت نو صوبوں کا ایک بڑا حصہ زیر آب آچکا ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند اور نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔ حکام کے مطابق یاؤنان صوبے میں چار مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں جس سے اب تک سینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چالیس لاپتہ ہیں ۔حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث ہزاروں عمارتیں تباہ جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادھرمحکمہ موسمیات  نے  آنیوالے دنوں میں مزید بارشوں کا خدشہ ظاہرکیا ہے ۔ چین کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ دس ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن