محکمہ موسمیات نے آج ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

آج شام یا رات گئے بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،مشرقی سندھ ،مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش کے مطابق سب سے زیادہ بارش اٹھہتر ملی میٹر پارا چنار میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ بنوں میں بیالیس، نواب شاہ اکیس، دیرسولہ ، ژوب چار اور راولا کوٹ اور چترال میں تین ، تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اسلام آباد میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی بتیس ، لاہور تینتیس، پشاوربتیس، کوئٹہ چونتیس ، گلگت بتیس ، مظفرآباد چونتیس، مری چوبیس، ملتان تینتیس، اور فیصل آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن