پاکستان تحریک انصاف نےپنجاب حکومت پر الزام لگایا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں صحافیوں کے خلاف قرارداد سانحہ داتا دربار سے توجہ ہٹانے کے لیے پیش کی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں عمرسرفراز چیمہ، احسن رشید اور ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نےلاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے میڈیا مخالف منظورکی گئی قرارداد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ درخواست دائرکردی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت قرارداد پیش کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کرے اورقرارداد کے دوران کی گئی تقریروں کو کارروائی سے حذف کرکے صحافیوں سے معافی مانگی جائے۔

ای پیپر دی نیشن