انقلاب فرانس کی یاد میں ہونے والی سالانہ پریڈ میں فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی سمیت بارہ افریقی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

پیرس کی مشہور چیمپس ایلیزایونیو پر ہونے والی اس بیسٹائل ڈے پریڈ میں فرانسیسی دستوں کے علاوہ افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر فوجی بینڈز نے سریلی دھنیں بجائیں جبکہ فرانسیسی فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت فلائی پاسٹ کیا اور ملکی جھنڈے میں شامل رنگوں کو فضاء میں بکھیرا۔ پریڈ کو تیزبارش کے باوجود جاری رکھا گیا۔ ادھرفرانسیسی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پریڈ میں چارسوسےزائد افریقی فوجیوں کی شمولیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق بعض افریقی ممالک کے فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

ای پیپر دی نیشن