غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ قندھار میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی افغان پولیس فورسز کی عمارت سے ٹکرا دی۔ جس کے بعد طالبان نے وہاں موجود سکیورٹی فورسز پرراکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں نیٹو فورسز کے تیرہ اور افغان پولیس کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ادھرنیٹو حکام نے خودکش حملے میں تین فوجیوں اورپانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اتحادی افواج نے افغان صوبے قندھارمیں آپریشن کی تیاریاں تیزکردی ہیں جس کے بعد امریکی فوجی دستوں نے دیہی علاقوں میں گشت بڑھا دیا۔ علاقے میں امریکہ کے اضافی فوجی دستے بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں امریکی کمانڈرکی تبدیلی کے باوجود قندھار آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔