اٹلی کے دارالحکومت روم کے چڑیا گھر میں چار روز قبل پیدا ہونے والے زیبرے کے بچے کو عوامی تفریح کے لئے پیش کردیا گیا ہے،تاہم ابھی تک اس کا نام تجویز نہیں کیا جاسکا۔ اس سلسلے میں چڑیا گھرکی انتظامیہ نے انٹرنیٹ پرایک مقابلےکا انعقاد کیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھرسے لوگ اس زیبرے کے بچے کا نام تجویزکررہے ہیں ۔ رواں ماہ کے اختتام تک ملنے والے ناموں کو دیکھنے کے بعد اس زیبرے کے بچے کا حتمی نام رکھ دیا جائے گا۔