وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فاٹا اور محلقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی سے لوگوں میں انتہا پسندی کا رحجان ختم کیا جاسکتا ہے

Jul 14, 2010 | 23:20

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات وزیراعظم نے پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر اویس احمد غنی سے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوامی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز کو دوگنا کردیا گیا ہے کیونکہ حکومت فاٹا کو ترقی اور خوشحالی کی علامت بنانا چاہتی ہے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ فاٹا کے منتحب نمائندے ترقیاتی کاموں کی جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر گورنراویس احمد غنی نے فاٹا کی فلاح اور ترقی کیلئے فنڈزدوگنا کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا .
مزیدخبریں