گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینےسے تین افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے، نعشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

یہ واقعہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاﺅن کےعلاقہ فرید ٹاﺅن میں پیش آیا جہاں دیسی شراب پینے سے تین افراد کی حالت تشویشناک جبکہ دیگرنو کو معمولی قے آنے لگیں بعدازاں حالت بگڑنے پر شراب کے نشے میں دھت ان افراد نے مدد کےلئے اہل محلہ کو پکارا۔ ان کی چیخ و پکار سن کر بستی کے لوگ وہاں اکٹھے ہو گئےجہاں حالت تشویشناک ہونے پرلال مسیح، طارق مسیح اور عنایت مسیح کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر رات بھر زیر علاج رہنے کے بعد لال مسیح اور طارق مسیح دم توڑ گئے جبکہ کچھ دیر بعد ہی عنایت مسیح بھی چل بسا۔ متوفین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دیگر شراب پینے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دو افراد اسلم مسیح اور رفیق مسیح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سیٹلائیٹ ٹاﺅن پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد شراب فروخت کرنے والے افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن