ویمن ٹینس کی عالمی رینکنگ : سرینا ولیمز بدستور سرفہرست‘ جانکووچ دوسرے‘ وینس تیسرے نمبر پر

پیرس (اے پی پی) امریکہ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبرایک سرینا ولیمز انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ وینس ولیمز ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئیں ہیں۔ سربیا کی جیلینا جانکو وچ اور امریکن وینس ولیمز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ روس کی ماریا شیراپوا پندرہویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی رینکنگ کے مطابق ٹاپ سے بھی باہر ہو گئی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر قائم ہیں۔ سر بیا کی جیلینا جانکووچ دوسرے ، امریکہ کی وینس ولیمز تیسرے، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی چوتھے، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر پانچویں ، روس کی ایلینا ڈیمینٹو چھٹے، بیلجیئم کی کم کلسٹر ساتویں ، اٹلی کی فرانسیسکا شیون آٹھویں، روس کی ویرا زوناریوا نویں اور چین کی نالئی دسویں نمبر پر ہیں۔ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا 11 ویں، اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا 12 ویں، بیلجیئم کی جسٹن ہینن ہارڈین 13 ویں، فرانس کی مارین برٹولی 14 ویں، روس کی ماریا شیراپوا 15 ویں، اسرائیل کی شہر پیر 16 ویں، بیلجیئم کی یانینا ویکمیر 17ویں، بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا 18 ویں، روس کی نادیہ پیٹروا 19 ویں اور فرانس کی آروانے رضائی 20 ویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن