گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں آج صبح چھ بجے سے ڈھائی روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ ان تینوں ریجنز میں ہفتے کو سہ پہر تین بجے سی این جی سٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔ گیس کی بندش کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد اور کاروبار کےلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کے چار ریجنزلاہور ،گوجرانوالہ ،ساہیوال اور ملتان میں ڈھائی روزہ بندش کے بعد گزشتہ روز سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی تھی۔ نئے شیڈول کے مطابق آج صبح چھ بجے سے سولہ جولائی کی صبح چھ بجے تک فیصل آباد کی صنعتوں کو بھی گیس کی سپلائی بند رہے گی۔