لیبیا میں لوگوں نے باغیوں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مصراتہ کے نزدیک انقلابی کیفے کھول لیا ۔

Jul 14, 2011 | 06:49

سفیر یاؤ جنگ
مصراتہ کے مغرب میں کھولے گئے کیفے میں کرنل قذافی کے مخالفین اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں۔ اس کیفے کی خاص بات یہ ہے کہ روزانہ لوگ بڑی تعداد میں کافی ، جوسز، مٹھائیاں اور کیک یہاں چھوڑ جاتے ہیں۔ کوئی چائے اور قہوے اور کافی سے شغل کرتا نظر آتا ہے تو کئی بندوق بردار مختلف پیسٹریز ، بسکٹس اور اسنیکس سے پیٹ بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تقریباً دوہزار لوگوں کو روزانہ فری کافی فراہم کی جاتی ہے۔ ان لوگوں کو گاڑیوں پٹرول بھرنے کی سہولت بھی میسر ہے ۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ انقلابی کیفے کی وجہ سے اب انہیں شہر کے کسی کیفے یا رسٹورنٹ میں جانے کی ضروت پیش نہیں آتی۔
مزیدخبریں