امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے راوالپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Jul 14, 2011 | 12:51

سفیر یاؤ جنگ
امریکی سی آئی اے کے چیف جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے جی ایچ کیومیں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دہشت گردی، دوطرفہ معاملات سمیت دیگر پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران امریکہ کی طرف سے روکی گئی حالیہ فوجی امداد پر بھی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اپنے ٹرینرز کے پاکستان میں داخلے سے مشروط امداد بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مزیدخبریں