بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پاکستان میں مطلوب افراد کی ”غلطیوں سے پاک“ نئی فہرست تیار کرلی

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مبینہ طورپر پاکستان میں پناہ لینے والے مطلوب افراد کی نئی غلطیوں سے پاک فہرست تیار کرلی ہے جو جلد پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے اہلکار جلد ہی نئی ترمیم شدہ فہرست دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فہرست تیار ہے لیکن پاکستان کو دینے سے پہلے تمام ناموں کا دوبارہ باریکی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ نئی فہرست کو سی بی آئی، قومی تفتیشی بیورو یا این آئی اے اور ریاستی پولیس فورسز نے ترتیب دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان جولائی کے آخری ہفتے میں بات چیت ہونے والی ہے جس میں باہمی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے پہلے بھارت نے پاکستان کو پچاس افراد کی جو فہرست بھیجی تھی اس میں غلطیوں کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وزارتِ داخلہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو کافی شرمندگی اٹھانی پڑی تھی۔
فہرست

ای پیپر دی نیشن