صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے پچیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ہنگو میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے لختی بانڈہ، کاٹا کانے اور حیات آباد میں کارروائی کرکے پچیس مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہنگو میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کو بازاروں میں آنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی سولہ جولائی کو ہنگو کا دورہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن