سپریم کورٹ نے توہین عدالت ایکٹ دوہزاربارہ کے خلاف تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے،سماعت تیئیس جولائی کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت ایکٹ دوہزاربارہ کے خلاف دائرپانچ درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے منظورکرتےہوئےوزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،چیئرمین سینیٹ نیربخاری،اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا،سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن،وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اوراٹارنی جنرل کوتیئس جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ابتدائی سماعت کے لیے منظورہونے والی درخواستوں میں ایڈووکیٹ صدیق بلوچ، محمود اخترنقوی، وکلا رائٹرفورم، محمود الحسن سمیت دیگردرخواست گزارشامل ہیں۔ درخواست گزاروں نے توہین عدالت ایکٹ دوہزاربارہ کوآئین کی بنیادی شقوں سے متصادم اورعدالتی اختیارات سلب کرنے کے مترادف قراردیتے ہوئے عدالت عظمی سے ایکٹ کوکالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن