تحریک انصاف آج شام نیٹوسپلائی کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دے گی

تحریک انصاف کی جانب سے پشاورمیں قلعہ بالاحصارکے سامنے آج شام پانچ بجے دھرنا دیا جائے گا۔ جی ٹی روڈپر ہونے والے اس مظاہرے اور دھرنے کی قیادت پارٹی کے چئرمین عمران خان کریں گے جبکہ اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے ، دھرنے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں جی ٹی روڈ کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور ہورڈنگزآویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ پشاور کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی کارکن اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن