لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب حکومت نے پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول 2012ءکی سرگرمیوں کو دنیا میں متعارف کرانے کیلئے آفیشل ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے۔ اب تک 14 لاکھ 18 ہزار شائقین اس ویب سائٹ کو وزٹ کر چکے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد والنٹیئرز نے اپنی خدمات پیش کی ہیں اور 60 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔ ہوم پیچ پر سپورٹس اور یوتھ کے حوالے سے تمام معلومات اور پکچر گیلری بھی موجود ہے۔ یہ بات گزشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول رانا مشہود احمد خان نے ویب سائٹ کی تعارفی تقریب میں بتائی۔