آرمی پروموشن بورڈ نے 19بریگیڈئرزکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت ہونے والے آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 19بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ پروموشن بورڈ کور کمانڈرز کانفرنس کا تسلسل تھا۔ ترقی پانے والوں میں عمر فاروق بخاری، شفیق مسرت نواز، نصیر علی خان، ایم ارشد، سمریز سالک، اختر جمال راﺅ، ثنا اللہ، حافظ مسرور، ناصر دلاور شاہ، ارشد محمود، طارق حلیم سوری، عمر محمود حیات، ریحان عبدالباقی، خالد محمود، آصف ممتاز سکھیرا، مقبول احمد، ایم ایوب، سید ایم عمران مجید شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں آرٹلری اور میڈیکل کور کے 4-4 افسر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن