ایبٹ آباد کمشن رپورٹ حکومت اور فوج میں محاذآرائی کرانے کی سازش ہے : جنرل (ر) عبدالقیوم

Jul 14, 2013

چکوال (این این آئی) دفاعی تجزیہ نگار اور مسلم لیگ (ن) منشور کمیٹی کے رکن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کا باہر آنا جمہوری حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی شروع کرنے کی سازش ہے اور سول ملٹری تعلقات کو خراب کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کا صحیح ادراک کرتے ہوئے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اُن سے حساس معاملات پر مشاورت کی۔ وہ قصبہ پادشاہان میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ چین کامیاب رہا اور اس کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔ بجلی کے بحران کا خاتمہ اور دہشت گردی پر قابو پانے سے ملک کے آدھے سے زیادہ مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔ ملک کے 18 کروڑ عوام کو یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں حالات بہتر ہوں گے۔ آنے والے پانچ ماہ بڑے اہم ہیں جس میں صدر پاکستان کا الیکشن، نئے چیف آف سٹاف کی تقرری اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ شامل ہیں۔

مزیدخبریں