ایبٹ آباد کمشن رپورٹ نتیجہ خیز نہیں، امریکہ ہمارے گرد گھیرا تنگ کریگا: عاصمہ جہانگیر

لاہور (آئی اےن پی) سپریم کورٹ بار اےسوسی اےشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر اےڈووکےٹ نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ نتیجہ خیز نہیں مگر وقت آنے پر امریکہ ہمارے گرد گھیرا تنگ کریگا۔ پرویز مشرف کے احتساب سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپنے اےک انٹروےو مےں عاصمہ جہانگےر اےڈووکےٹ نے کہا جس ملک میں آمریت کا دور زیادہ رہا ہو وہاں اداروں کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اےک سوال کے جواب مےں ان کا کہنا تھا ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ نتیجہ خیز نہیں اس میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا ہے‘ کمیشن کو متعلقہ لوگوں سے ایسے سوالات کرنے چاہئے تھے کہ ذمہ داروں کے نام سامنے آجاتے۔ انہوں نے کہا وقت آنے پر امریکہ ہمارے گرد گھیرا تنگ کریگا۔ اگر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ صحیح ہے تو پھر اسامہ بن لادن کی بیواﺅں کے بیانات بھی درست ہیں، اب ہمیں احتساب نہیں اصلاح کی ضرورت ہے‘ پرویز مشرف کے احتساب سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...