لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستانی طبی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ ملکی حالات کے باعث ڈپریشن کی مرض میں انتہائی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈپریشن کے خاتمہ کےلئے وضو ‘ نمازپنجگانہ اور تراویح کی ادائیگی انتہائی فائدہ مند ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق ڈپریشن کے خاتمہ کےلئے وضو‘ نماز پنجگانہ اور تراویح کی ادائیگی کو دنیا بھر کے محققین نے تسلیم کیا ہے۔ امریکن ہاروڈ یونیورسٹی کے ایک معروف محقق ڈاکٹر ہربرٹ بِنسن نے اپنی ایک تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ دوران نماز تراویح قرآنی آیات بار بار سننے اور ذکر الٰہی سے عضلات میں تحریک پیدا ہونے کے علاوہ ذہن برے خیالات سے پاک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایک خاص قسم کاری لیکسیشن ریسپونس وجود میں آتا ہے جس سے بلند فشارِ خون میں واضح کمی نمودار ہونے کے علاوہ جسم میں آکسیجن کی تقسیم میں بہتری سے قلب اور پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔ دنیا میں اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس میں نمازوں اور تراویح میں جسم کی حرکات و سکنات‘ روحانی ورزش کے طورپر استعمال ہوتی ہیں۔