لاہور (سٹاف رپورٹر) دہلی دروازے میں واقع کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے زہریلی گیسز کے اخراج کے بعد محفوظ مقام پر منتقل ہونےوالے رہائشیوں نے گھروں کوواپس آنا شروع کر دیا‘ جبکہ ضلعی حکومت نے کیمیکل گودام میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ ڈی سی او کو ارسال کر دی۔ کیمیکل گودام میں آگ لگنے کے باعث زہریلی گیسز کے اخراج کے بعد اردگرد واقع رہائشی اپنے بچوں سمیت محفوظ مقام پرمنتقل ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیںضلعی حکو مت نے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کی ابتدائی رپو رٹ ڈی سی او کو بھجوا دی ہے۔ رپو رٹ کے مطابق آگ سلفر ڈائی آکسائیڈ کی لیکج کے باعث لگی۔ رپو ر ٹ میں دہلی دروازے میں کیمیکل کی غیر قانونی دکانوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمیکل کے کسی گو دام میں ہنگامی حالا ت سے نمٹنے کے آلات موجو د نہیں۔ دوسری جانب دہلی دروازے میں کیمیکل گو دام کے مالک عمران اور عامر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ دونو ں کے خلاف ممنو عہ کیمیکل رکھنے کا مقد مہ درج تھا۔
دہلی گیٹ، گودام میں آگ سلفر ڈائی آکسائیڈ کی لیکیج سے لگی، گرفتارمالک ضمانت پر رہا
Jul 14, 2013