خیبر پی کے حکومت نے پنشن کی ادائیگی کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Jul 14, 2013

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادائیگی کے نظام کی تشکیل نو اور مکمل کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی بدولت آئندہ صوبے کے ایک لاکھ 60 ہزار پنشنرز کو بینکوں یا ڈاکخانوں کے سامنے قطاروں میں کھڑے خوار ہونے کی بجائے سمارٹ کارڈ کے ذریعے پنشن انکی دہلیز پر ملے گی تو دوسری طرف جعلی پنشن نکالنے اور دیگر بدعنوانیوں کا خاتمہ بھی ہوگا۔ یہ فیصلہ سینئر وزیر سراج الحق کی زیرصدارت محکمہ خزانہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ سینئر وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مناسب و مربوط نظام نہ ہونے اور دفتری ریکارڈ کی خامیوں کی وجہ سے جہاں حقیقی پنشنروں کو بروقت پنشن نہیں مل پاتی وہاں جعلی پنشن کیسوں میں سرکاری خزانے سے بھاری رقوم نکلوائی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں