کراچی( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دو مسلم لیگ(ن) کارکنوں کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی بجلی کی کمی کو ختم کرنے کی جدوجہد قابل تعریف ہے لیکن بجلی کی کمی سے زیادہ خطرناک اور پریشان کن بدامنی اور رشوت خوری ہے جس نے جینا مشکل بنادیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا یہ بھی قابل تعریف قدم ہے کہ ایف آئی اے میں واپڈا کی رشوت خوری کے خلاف حسین اصغر جیسے ایماندار اور قابل افسر کی نگرانی میں سیل قائم کیا گیا ہے جو مجرم افسران او رپبلک کیخلاف اٹھائیگی لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ واپڈا ک کے سوا دیگر محکموں میںبھی انتہا کو پہنچنے والی رشوت خوری اور بدامنی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔