لندن (نیشن رپورٹ) ملالہ ڈے کے موقع پر ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ میں تقریر پر دنیا بھر کے رہنماﺅں نے ملالہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے لندن میں سارہ بونل گرلز سکول میں طلبہ، اساتذہ کے درمیان پہلے تو بے چینی کی ایک لہر دوڑی لیکن جیسے ہی ملالہ نے اپنا تاریخی خطاب شروع کیا سکول میں لگی بڑی سکرین کے سامنے براجمان طلبہ و اساتذہ کے درمیان خاموشی چھا گئی۔ ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کی آواز بلند کی تو ان کی ساتھی طالبات کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ ملالہ برطانوی طلبہ کے درمیان ایک راک سٹار کے طور پر ابھری ہیں۔