میچ فکسنگ پر کرکٹر سلمان بٹ کیخلاف مقدمے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور (ا پنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر بھٹی نے میچ فکسنگ میں ملوث پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے ایس ایچ او غازی آباد سے کمنٹس طلب کر رکھے تھے جو پیش نہ کئے جا سکے۔ درخواست گزار مقامی شہری نے موقف اختیار کیا ہے سلمان بٹ کو عزت، شہرت اور دولت سب کچھ پاکستان کی بدولت ملا ہے، اس کے باوجود اس نے میچ فکسنگ جیسے جرم کا ارتکاب کر کے ملکی وقار کو مٹی میں ملا دیا لہٰذا اسکے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 121-A کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...