شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کی سابق ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے ہاکی پر مخصوص لوگوں کی اجارہ داری سے قومی کھیل تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے ۔ پی ایچ ایف سیاسی اکھاڑہ بن چکی ہے‘ صدر قاسم ضیاءاور سیکرٹری آصف باجوہ نے قومی کھیل ہاکی کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے شیخوپورہ کے سابق سیکرٹری مبشر احمد چوہدری نے ننکانہ صاحب کے سابق صدر چوہدری محمد اکرام گجر اور قصور کے سابق صدر حاجی محمد ارشد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔