ایبٹ آباد کمشن رپورٹ وزیراعظم ہاﺅس سے لیک نہیں ہوئی: پرویز رشید

ا سلام آباد (وقت نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمشن رپورٹ وزیراعظم ہاﺅس سے لیک نہیں ہوئی۔ ایبٹ آباد کمشن کی اصل رپورٹ حکومت کے پاس محفوظ ہے۔ رپورٹ وزیراعظم ہاﺅس سے غائب ہوئی ہے نہ لیک ہوئی۔ کمشن رپورٹ حکومت کی حفاظتی تحویل میں ہے۔ رپورٹ کے جاری ہونے کا فیصلہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی کریگی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی وزیر قانون، خارجہ اور دفاع پر مشتمل ہے۔ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو رپورٹ تک رسائی حاصل نہیں۔ سابق حکومت نے ایبٹ آباد رپورٹ عام کرنے کے فیصلے کیلئے کمیٹی بنائی تھی۔ حکومتی مدت پوری ہونے کی وجہ سے کمیٹی اپنی فائنڈنگ کو حتمی شکل نہ دے سکی۔ موجودہ حکومت ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ قومی مفاد میں کریگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...