حکومت بتائے ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ میں تاخیر کرنیوالوں کے کیا عزائم ہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کے تعین کےلئے اے پی سی میں مزید تاخیر بدقسمتی ہوگی۔حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے پیچھے کارفرما مقاصد تک پہنچنا چاہیے۔ نیب کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے ¾ بھگوان داس سے متعلق اعتراض آیا تو نیا نام دینگے۔ صدارتی انتخابات تک صدر کے بیرون ملک رہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں وہ 10 دن میں واپس آ جائیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کےلئے بلائی جانے والی اے پی سی کےلئے تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد اسے واپس لینا کسی بھی طور ٹھیک نہیں۔ بتایا جائے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ لیک کرنے والوں کے کیا عزائم ہیں،کیسے لیک ہوئی ،فوری تحقیقات ہونی چاہیے،انہوں نے کہا شماریات ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن