سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ‘ چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار+ ثناءنیوز) ورکنگ باﺅنڈری کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ باجڑہ گڑھی کے قریب چاروا سیکٹر میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے اچانک پاکستانی سرحدی علاقے میں فائرنگ کی جس کا چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسزکی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ بھارتی فائرنگ کا سلسلہ چند منٹ جاری رہا ہے تاہم اس واقعہ میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائرنگ کی وجہ سے پاکستانی دیہاتوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہارکیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...