لاہور (پ ر) اوکاڑہ میں ”تحفظ“ زرعی فرنچائز نیٹ ورک کی جانب سے ”فلسٹو گولڈ“ میلہ ہوا جس میں علاقہ کے ترقی پسند کاشتکار، زرعی ماہرین، تحفظ کے ریجنل ہیڈ نسیم احمد اور بزنس منیجر یٰسین ساجد نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یٰسین ساجد نے مکئی کی فصل کی اہمیت اور اس کو منافع بخش فصل بنانے کیلئے ”تحفظ“ کی پروڈکٹس ٹیکنالوجی کووضاحت سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ترقی یافتہ ملکوں کے برابر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں اگر ہم جدید طریقہ کاشت کواپنائیں۔ مزید برآں تحفظ کے ریجنل ہیڈنسیم احمد نے مکئی کی فصل کیلئے متعارف کروائی جانے والی نئی کیمسٹری ”فلسٹو گولڈ“ کی افادیت بیان کی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے کسانوں کو ”فلسٹو گولڈ“ سے سپرے شدہ کھیت دکھائے۔ کسانوں نے ”فلسٹو گولڈ“ کے نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور ”تحفظ“ کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کی بھی تعریف کی۔