لاہور (لیڈی رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاءنے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی خواتین کو بتولیت کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا تبھی زوال عروج میں بدل سکے گا، سیدہ کائنات فاطمة الزھرہ ؓکی شخصیت کو آئیڈیل بنا ئے بغیر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا اسلئےے کہ حضرت فاطمہؓ کے اسوہ کی خیرات کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں سالانہ سیدہ کائنات کانفرنس میں ©"سیدہ کے نقوش سیرت اور دعوت فکر"کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاءکا پیکر بننا ہے ،تعلیمات زھرہ ؓپر عمل کرنا ہی آج کی عورت کےلئے راہ نجات ہے۔ ساجدہ صادق نے کہا کہ افسوس آج ہمارے بداعمال موجودہ حکمرانوں کی شکل میں ہم پر مسلط ہیں۔
”حضرت فاطمة الزہرہؓ کی سیرت پر عمل میں ہی عورت کی نجات ہے“
Jul 14, 2013