لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ کے سابق معاون خصوصی داتا گنج بخش ٹائون کے کوآرڈینیٹر محمد الیاس خان نے گذشتہ روز اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور تمام اشیاء کی کوالٹی چیک کی۔ عوام سے رمضان بازار میں سستی چیزوں کے حوالہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مہینہ میں کسی کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔
منافع خوروں کو سخت سزا دی جائے گی:الیاس خان
Jul 14, 2014