معیار کے حوالے سے سخت اقدامات کے باعث آم کی برآمد میں 85 فیصد کمی

Jul 14, 2014

 اسلام آباد (این این آئی) یورپ کی جانب سے آم کے معیار کے حوالے سے سخت اقدامات لینے کے باعث ملک سے مینگو کی ایکسپورٹ میں 85 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ رواں سیزن اب تک یورپ کو 1500 ٹن آم برآمد کیا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق ایکسپورٹر ز کی جانب سے بھی مقدار کے بجائے معیار پر زور دینے سے برآمدی حجم میں کمی واقع ہوئی تاہم پاکستانی آم گزشتہ سال کے مقابلے دگنے بھائو میں یورپی منڈیوں میں بک رہا ہے ۔ایکسپورٹرز کے مطابق یورپ میں پاکستانی آم 5 سے 6 یورو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔اس کے علاوہ رواں سیزن آسٹریلیا کو25 ٹن اور جنوبی کوریا کو اب تک 15 ٹن آم بھیجا جا چکا ہے۔نیوزی لینڈ کو بھی آزمائشی بنیاد پر 5 ٹن آم کی کھیپ بھیجی جارہی ہے جہاں سے منظوری ملنے کے بعد ایکسپورٹرز کو ایک آم فروخت کرنے کے لیے ایک نئی منڈی مل جائے گی۔

مزیدخبریں