ترسیلات زر کا حجم 15 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

Jul 14, 2014

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2013-14ء کے اختتام پر حتمی اعدادوشمار کے بعد توقع ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 15 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔ فاریکس کمپنیوں کو بھی ترسیلات کرنے کی اجازت دے کر غیر قانونی طریقوں سے رقوم کی ترسیل کے کام کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔ مالی سال 2013-14ء کے دوران پہلے گیارہ مہینوں جولائی تا مئی کے دوران 14 ارب 33 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12.37 فیصد زائد ہیں۔

مزیدخبریں