لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر برائے صحت وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے مکہ کالونی گلبرگ، برکت مارکیٹ اور ماڈل ٹائون کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالوں پر نرخنامے چیک کیے اور اشیائے ضروریہ خصوصاً سبزیوں اور پھلوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور غیرمعیاری سبزیاں اور پھل فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی۔
رمضان بازاروں میں غیرمعیاری سبزیاں اور پھل سٹالز سے ہٹانے کی ہدایت
Jul 14, 2014