نئی دہلی (ڈیسک نیوز) آسام سے مغوی 4 مسلمانوں کی نعشیں ملی ہیں۔ ان کے نام عطاالرحمن‘ رب الامین‘ صدام اور بکر علی ہیں۔ انہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ ورثاء نے مظاہرہ کیا اور کہا وزیراعلیٰ ترن الگنگوئی علاقے کا دورہ کریں اور مطالبات پورے کریں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کر دی۔ بسکا اور دیگر علاقوں میں کرفیو جاری ہے۔