افغانستان میں طالبان کے حملے تیز،7 امریکیوں سمیت42 سکیورٹی اہلکار ہلاک،2 ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

کابل (این این آئی) افغانستان میں طالبان نے 7 امریکیوں سمیت 42 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجوئوں نے ملکی و غیر ملکی افواج کا اسلحہ قبضے میں لیکر گریشک میں فوجی مرکز اور تین چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے‘ جھڑپوں میں نیٹو افواج کی جوابی فائرنگ پانچ طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔ افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے صوبہ ہلمند ضلع گریشک میں مقامی جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ ملکی و غیر ملکی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے‘ طالبان کے مطابق حملے کے دوران جنگجوئوں نے 4 مراکز کا کنٹرول سنبھال حاصل کر لیا‘ طالبان کے مطابق جھڑپ میں چار جنگجو بھی زندگی کے بازی ہار گئے طالبان کے مطابق صوبہ لغمان کے علینگار اور بادپش اضلاع میں نیٹو اور مقامی فوج کے مراکز پر ’’خیبر جہادی آپریشن‘‘ کے سلسلے میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں نیٹو اہلکار بھاگ گئے اور طالبان نے دو مراکز کا کنٹرول حاصل کر لیا لڑائی کے نتیجے میں کمانڈر عبدالقادر، ایک افسر سمیت 14 پولیس اہلکار ہو گئے ادھر انگوخی کے علاقے میں طالبان نے کٹھ پتلی فوجوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور دیگران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ طالبان کے مطابق بگرام میں بم دھماکے کے نتیجے میں انٹیلی جنس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار مارے گئے۔ طالبان کے مطابق ان میں جھڑپوں میں دو ٹینک تباہ  کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...