تلہ گنگ (نامہ نگار) دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک فواد حسین روحانی پیر سائیں فضل حسین مرحوم کے پوتے تھے۔ لانس نائیک فواد حسین شہید کی تلہ گنگ میں تدفین کے موقع پر منگلا کینٹ سے آئے ہوئے 23 بلوچ رجمنٹ کے فوجی دستے نے میجر خالد کی قیادت میں میت کو سلامی دی۔ شہید فواد حسین کو ان کے دادا پیر سائیں فضل حسین کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ عوام نے بھاری تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کو تدفین کرنے کے بعد گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی۔