چکوال (نامہ نگار) وزیراعظم میاں نواز شریف کل ڈھڈیال کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ چکوال مندرہ روڈ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور اپنے دست مبارک سے روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرینگے جس کے فوراً بعد باقاعدہ طور پر روڈ پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کیلئے او جی ڈی سی فم کسر میں ہیلی پیڈ تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ انتہائی مختصر ہو گا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی اسی مقام پر چکوال مندرہ روڈ کا افتتاح کیا تھا۔