حکومت کا عرصہ دراز سے مختلف ممالک میں تعینات ٹریڈ افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریڈ افسران کو واپس بلانے اور  مارچ2015ء تک دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوںمیں  درجنوں نئے ٹریڈ افسران کی  تعیناتی کافیصلہ کر لیا  ہے جس  کیلئے سلیکشن کا عمل رواں سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا اور اس ضمن میں وزارت تجارت نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے جس میں کامیابی کے نمبر 40سے بڑھاکر 50فیصد، انٹرویوز کے نمبر کم کرکے 40فیصد اور غیر متعلقہ گروپوں کو نکالنے کی بجائے اس کو تمام گروپوں کیلئے اوپن کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور حکومت میں ٹریڈ افسران کی تعیناتیوںکیلئے کامیابی کے نمبر 60سے کم کرکے 40فیصد کردیئے گئے جواب بڑھا کر 50فیصد اور انٹرویوز کے نمبر کم کرکے 40فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے تجر بے کیلئے نمبر نہ رکھنے کی تجویز ہے اور موجودہ پالیسی کے تحت ٹریڈ افسران کی تعیناتی تجارت،پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ،کسٹمز ،انکم ٹیکس ،سیکرٹریٹ اور اکاوئنٹس جیسے مخصوص گروپوں سے کی جاتی ہے جبکہ نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے اسکو اوپن کردینے کی تجویز ہے ۔ دوسری جانب وزارت تجارت کے ایک سنیئر افسر نے ’’آن لائن‘‘کو بتایا کہ اس وقت بیرون ملک تعینات متعدد ٹریڈ افسران کو سال رواں تک ملک واپس بلانے کا منصوبہ ہے اور نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی خالصتاً میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...