استاد سچن ٹنڈولکر کو پریکٹس کیلئے ایک سکہ دیتا تھا‘ انکشاف

 ممبئی (آن لائن) بھارتی لیجنڈ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹندولکر کے دس راز سامنے آگئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹندولکر کو پریکٹس کیلئے بچپن میں استاد راما کنٹ ایک سکہ انعام دیتے تھے‘ کل 13 سکے انہوں نے بچپن کی پریکٹس میں حاصل کئے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹنڈولکر کے نزدیک ان کے ہیرو جان مکینرو ہیں جو سابق ٹینس سٹار ہیں۔ 14 سال کی عمر میں رانجی ٹرافی میں ریکارڈ بنایا۔ سچن چشمہ پہن لیں تو کوئی انہیں پہچان نہیں سکتا۔ ابتدائی کلاسوں میں سچن ہمیشہ آخری بینچوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے تھے۔ بغیر نیٹ سیشن کئے زیادہ سے زیادہ 673 رنز بنانے والا بھی سچن ہی تھا۔ سچن قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...