فٹ بال ورلڈ کپ پوپ فرانسز غیر جانبدار رہے

 ویٹی کن سٹی(آن لائن)فٹبال کے مداح پوپ فرانسس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنے آبائی ملک ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان عالمی کپ کے فائنل سے قبل غیر جانبدار ہیں اور کہا کہ برازیل میں منعقدہ ٹورنامنٹ نے مختلف ثقافتوں کے درمیان مذاکرات کی اہمیت کواجاگر کیا ہے۔فرانسس نے عمرانی زبان سمیت مختلف زبانوں میں  ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ نے مختلف ممالک اور مذاہب کے لوگوںکو یکجا کرنے کا موقع فراہم کیا،خدا کرے کھیل ہمیشہ مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کا موجب بنتا رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...