داکار البیلا مرحوم گوجرہ میں 1941میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے انتہائی کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔البیلا نے لاہور آکر فلم انڈ سٹری سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔فلموں میں کامیابی کے بعد مرحوم نے تھیٹر کا رخ کیا۔ مرحوم کی پہلی فلم ’’رشتے‘‘ 1963ء میں ریلیز ہوئی ۔مرحوم نے پنجابی فلم ’’وارداتیا‘‘ میں ہیرو کا کردار ادا کیا ا و ریہ فلم1991ء میں میں ریلیز ہوئی مگر ناکام رہی۔البیلا کی فلموں میں ’’بدنام ،یار مار، عشق نچاوے گلی گلی،اللہ دتہ،انٹرنیشنل لٹیرے،دیا اور طوفان،ماجھو،عبداللہ دی گریٹ،ہیرو اور دیگر شامل ہیں۔البیلا نے 300سے زائد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا سپر ہٹ ڈرامہ ’’یہ بیچارے لوگ‘‘ تھا جس میں ایک لولے کے کردار نے انہیں بھرپور شہرت دی۔مرحوم کو حکومت کی طرف سے پرائیڈ آف پر فارمنس اور  دیگر بہت سے ایوارڈ ملے۔کامیڈین البیلا کے 7بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ان میں ہنی البیلا   ان کا نام  روشن کرنے میں مصروف ہیں البیلا 17جولائی 2004ء کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے ۔

ای پیپر دی نیشن