اسرائیلی حکمران درندے اور جہنمی ہیں: اشرف بھٹی

Jul 14, 2014

لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ اسرائیل کے حکمران  درندے اور جہنمی ہیں۔ اسرائیلی درندے فلسطین میں معصوم بچوں اورخواتین کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں مگربے حس عالمی ضمیر سویاہوا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ دنیاکاہرباضمیرفرد اس وقت سوگ کی حالت میں ہے مگراقوام متحدہ کے ارباب اختیار نے یہ خونیںمناظر بھی دیکھے اَن دیکھے کردئیے ہیں۔اسرائیل کے حکمرانوں اوران کی سرپرستی کرنیوالی قوتوں سے بڑادنیا میںکوئی دہشت گرد نہیں ۔

مزیدخبریں