لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ اکتوبر تک موخرکرنے کی تجویز پر غورشروع کر دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن اورسبسڈی میں بتدریج کمی کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق عارضی طور پر روکنے کی تجویزکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔