کابل (این این آئی) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان تیرہ سال پہلے سے ایک بہتر ملک ہے،مسائل اب بھی ہیں، بطور قوم ہمارے سامنے لمبا سفر ہے،طالبان روز رابطے میں رہتے ہیں،جنگ کو ختم کرنا ہے تو افغانستان کے سرحدوں کے باہر محفوظ پناہ گاہوں تک جانا ہوگا،دہشگردوں کو باہر سے ملنے والی امداد کو بھی روکنا ہو گا ۔ایک انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا غیر ملکی افواج نے افغانستان کو استحکام دیا ہے اور نہ دیں گی ۔ہمیں عالمی مدد کی ضرورت ہے ،کوئی عالمی سازش نہ ہو تو افغانوں کو کوئی مسلہ نہیں۔ دہشگردوں کو باہر سے ملنے والی امداد کو بھی روکنا ہو گا۔ مغرب مجھے غلط ثابت کرنے کے لیے اچھا کام کرے ، امن مذاکرات کی ناکامی کا الزام امریکہ اور پاکستان پر عائد کیا ۔
حامد کرزئی
کوئی عالمی سازش نہ ہو تو افغانوں کو کوئی مسئلہ نہیں‘ غیر ملکی افواج نے افغانستان کو استحکام دیا نہ دیں گی : کرزئی
Jul 14, 2014