اسلام آباد (این این آئی) منشیات سمگلنگ کاالزام میں دوبرطانوی شہریوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کردیاگیاہے۔اے این ایف کے مطابق برطانوی شہریوں کو اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ جنہیں تفتیش مکمل کئے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔دونوں شہریوں کو پی آئی اے کی پرواز 785 پر برطانیہ بھجوایا گیاہے۔ ڈی پورٹ کئے جانے والوں میں سٹیفن اور سیموئل شامل ہیں۔